28 فروری ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے کلفٹن گرڈ اسٹیشن کو 132 کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کیا جارہا ہے، جس کے باعث کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق نئی ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی کے دوران کلفٹن گرڈ سے منسلک علاقوں میں صبح 8سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔ بجلی کی فراہمی میں معطلی سے متاثر ہو نے والے علاقوں میں فرئیر ٹاوٴن، باتھ آئی لینڈ، دہلی کالونی، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، کلفٹن بلاک1، 2، 3، 4، 5، 7اور 8 شامل ہیں۔