28 فروری ، 2013
اسلام آباد……سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق کو آج ابوظہبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،عدالت توقیر صادق کو ڈی پورٹ کیئے جانے کا حکم جاری کرے گی۔عدالت کی جانب سے توقیر صادق کو ڈی پورٹ کیئے جانے کا حکم جاری ہونے کے بعد توقیر صادق کو24 سے36 گھنٹوں میں ابوظبی سے واپس پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔عدالتی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پاکستانی سفارتخانہ توقیر صادق کاآؤٹ پاس جاری کرے گا۔متحدہ عرب امارات میں جمعے اور ہفتے وار تعطیل ہوتی ہے،اسلئے سفارتخانہ بند ہوتا ہے اور امکان ہے کہ توقیر صادق کو آؤٹ پاس جاری کرنے کیلئے سفارتخانہ خاص طور پراسی مقصد کیلئے کھولا جائے۔