28 فروری ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے خط کا جواب ایک سے د روز میں دے دیاجائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا خط ملا ہے،پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت بھی کی ہے،جواب کے ساتھ نگراں وزیر اعظم کیلئے دو، تین نام بھیج دوں گا ۔