Time 24 دسمبر ، 2024
پاکستان

مری ،گلیات میں برفباری سے سیاحوں کا رش، دریائے نیلم پر پانی جم گیا

مری: ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری تھمنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، مری کے ٹھنڈےموسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کارش بڑھ گیا ہے جبکہ مری کے تمام راستے اور سڑکیں  کھلی ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مری میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے، ادھر اسلا م آباد، خطہ پو ٹھو ہار اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کُہرا پڑنے کی بھی تو قع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائی رہ سکتی ہے، دھند کے باعث موٹر وے کوٹ مومن سےللہ انٹرچینج تک بڑی گاڑیوں کےلیے بند کردی گئی ہے۔

ادھر موٹروے ایم 2  ٹھوکر نیاز بیگ سےبابو صابو تک موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک  اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےملتان تک دھند کی وجہ سےبند ہے۔

مزید خبریں :