28 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈگری کی جانچ پڑتال کیلئے ایچ ای سی سے درخواست کریگا،انہوں نے یہ بات چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری ای سی پی سے تفصیل سے بات ہوئی،ہمیں الیکشن کمیشن پر پوارا اعتماد ہے۔امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ اصل ڈگری پیش کرنا ہوگی،یونیورسٹی کی ذمے داری ہے کہ ڈگری کی جانچ پڑتال کرے۔ایچ ای سی ممبر کی ڈگری یونیورسٹی کو بھیجے گا،کسی ممبر کیخلاف ایچ ای سی کی منفی رپورٹ آئیگی تو الیکشن کمیشن اس کیخلاف کارروائی کریگا۔