28 فروری ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کی پیش کش کا مثبت جواب دے،جے یو آئی ف کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دیں، ان کی قدر کرتا ہوں، دنیا میں امن مذاکرات سے ہوتا ہے، جنگ سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد حملے پر کمیشن بنے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی، ماضی میں بھی کمیشن بنے مگرسالہا سال رپورٹ سامنے نہیں آئی،بہرحال طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔