28 فروری ، 2013
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ٹیکس لاگو کرنے سے روکنے کے عبوری حکم میں 23۔اپریل تک توسیع کر دی۔ایل پی جی کمپنیوں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ اوگرا نے عدالتی حکم کے باوجود لیوی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں،عدالت پہلے ہی حکومت کو ہدایت کر چکی ہے کہ اوگرا ایل پی جی کمپنیوں سے مشاورت کے بعد معاملات طے کرے مگر ایسا نہیں کیا گیا،اوگرا کے وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے کارروائی 23اپریل تک ملتوی کر دی۔