پاکستان
28 فروری ، 2013

کرپشن پہلے مہلک تھی اب جان لیوا ہو چکی، وزیر اعلیٰ پنجاب

 کرپشن پہلے مہلک تھی اب جان لیوا ہو چکی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کرپشن پہلے مہلک تھی اب جان لیوا ہو چکی، ملک کو بچانے کیلئے بلاتفریق سب کا احتساب کرنا ہو گا،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات حکومت پنجاب کے تین منصوبوں کی شفافیت پرکھنے کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے مفاہمت کی 3یادداشتوں پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس میں کہی،منصوبوں میں لیپ ٹاپ اسکیم ، اجالا پروگرام اور میٹروبس سسٹم شامل ہیں،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بطور خادم اعلیٰ ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا کیلئے تیار ہیں، منصوبوں کی شفافیت جاننے کیلئے ساتھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پاس جانے سے روکتے رہے،لیکن اس سے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائیگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کاغذی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے،میٹروبس سسٹم پانچ دس کروڑ کا نتھو منصوبہ نہیں ،اس پر اعتراض کر نے والے ان کا منہ نہ کھلوائیں ۔

مزید خبریں :