28 فروری ، 2013
لاہور… آئی جی پنجاب نے 4 اضلاع کے ڈی پی او تبدیل کر دیئے ،تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ اے آئی جی لاجسٹک راجہ رفعت ڈی پی او سرگودھا ،گوہر مشتاق بھٹہ ڈی پی او حافظ آبادجبکہ گوہر نفیس ڈی پی او رحیم یار خان،صادق علی راجن پور تعینات،سہیل طفر چٹھہ کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔