28 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں گلبائی چوک پر مشتعل افراد کی،گرفتاریوں کے خلاف ہنگامہ آرائی سے ٹریفک جام ہوگیا جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے علاقے شیر شاہ پولیس نے گذشتہ شب لینڈ مافیہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا۔اہل علاقہ اور مشتعل افراد نے گرفتاریوں کے خلاف گلبائی چوک پر ٹائرنذر آتش کئے جس سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تاہم پولیس اور مظاہرین میں مذکرات کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔