پاکستان
28 فروری ، 2013

سندھ ہائیکورٹ کا 126 اسکول نجی تحویل میں دینے کی خبر کا نوٹس

سندھ ہائیکورٹ کا 126 اسکول نجی تحویل میں دینے کی خبر کا نوٹس

کراچی …چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے سندھ کے 126 اسکولوں کو نجی تحویل میں دینے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے جاری اعلامیئے کے میں بتایا گیا کہ روزنامہ دی نیوز میں شائع خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے 126 اسکولوں کو نجی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایجوکیشن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :