پاکستان
28 فروری ، 2013

انتخابات میں سائیکل کے نشان پر حصہ لیں گے، چوہدری شجاعت حسین

انتخابات میں سائیکل کے نشان پر حصہ لیں گے، چوہدری شجاعت حسین

لاہور … مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سائیکل کے نشان پرحصہ لیں گے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔ چوہدری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سے کوئی بھی نہیں جارہا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ق لیگ کے لوگ توڑے، پنجاب حکومت نے لوٹوں کی وجہ سے 5 سال پورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میدان جنگ پنجاب ہوگا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ق کے پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر اور مشاہد حسین سید بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے صدر جبکہ جعفر خان مندوخیل بلوچستان، سید قاسم شاہ خیبرپختونخوا اور علیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :