پاکستان
28 فروری ، 2013

اوباڑو: شوگر مل ملازمین کا برطرفی کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، 5 زخمی

اوباڑو … اوباڑو میں نجی شوگر مل کے برطرف ملازمین کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، 5 مزدور زخمی ہوگئے۔ اوباڑو میں نجی شوگر مل کے برطرف ملازمین نے مل کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مل انتظامیہ دوسرے علاقوں سے آنے والے مزدوروں کو بھرتی کررہی ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقامی مزدوروں کو برطرف کیا جارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس سے 5 مزدور زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :