پاکستان
28 فروری ، 2013

لاہور پولیس نے 109 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

لاہور پولیس نے 109 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

لاہور … لاہور پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر 109 مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کردیں، مطیع الرحمن کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے، ویب سائٹ پر دہشت گردوں کی تصویریں، مقدمات اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔ لاہورپولیس کی ویب سائٹ پر کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان، سپاہ صحابہ، امیر لشکر خاراسان، جیش محمد، تحریک طالبان قاری عبید اللہ گروپ اور دیگر کالعدم تنظیموں مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات موجود ہیں، ان دہشتگردوں میں سرفہرست کالعدم لشکر جھنگوی کا مطیع الرحمن ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے، اس کے بعد 50 لاکھ سر کی قیمت والا ہے جبکہ منصور، قاری احسان الحق، رانا افضل، قاری عبیداللہ اور محمد ہارون بھی فہرست میں شامل ہیں۔ مطیع الرحمن پر کراچی میں شیرٹن ہوٹل میں بم دھماکے اورسابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر خود کش حملے کا الزام ہے جبکہ منصور اور قاری احسان سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں مطلوب ہے۔ ان دہشت گردوں کی تفصیلات سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے اکٹھی کی تھیں۔ یہ تفصیلات ایک عرصے سے ریڈ بک میں شامل تھیں جنہیں اب ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :