پاکستان
28 فروری ، 2013

سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل کی کاپیاں نہ دینے پر متحدہ کا اسمبلی سے واک آؤٹ

سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل کی کاپیاں نہ دینے پر متحدہ کا اسمبلی سے واک آؤٹ

کراچی …سندھ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2012 متحدہ قومی موومنٹ کی مخالفت کے باوجود منظور کرنے پر ایم کیوا یم نے اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا۔ صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل2012کے واپس لینے کے فورا بعد سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل2012پیش کیا جس پر ایم کیو ایم نے شدید مخالفت کی۔ایم کیوا یم کے رکن اسمبلی سید سردار احمد نے کہا کہ بل کی کاپیاں ارکان کو نہیں دی گئیں اور یہ بل صرف ایک منٹ میں پیش کیا گیا جس پر انہیں تحفظات ہیں ،ایم کیوا یم نے بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور احتجاج کیا بعد میں انہوں نے اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا۔ ایوان سے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماء فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم یونیورسٹی بنانے کے خلاف نہیں ہے لیکن جس طریقے سے یہ بل پیش کیا گیا ہے اس طریقہ کار کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ میں تعلیمی ادارے نہیں بلکہ سیاسی اکھاڑے بناناچاہتی ہے جس کی وہ ہر صورت میں مذمت کرتے ہیں اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ احتجاج کرنا ایم کیو ایم کا جمہوری حق ہے اورانہیں امید ہے کہ گورنرسندھ بھی بل کی منظوری دے دیں گے۔

مزید خبریں :