پاکستان
28 فروری ، 2013

آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوئے ہیں، آیندہ بھی ہوسکتی ہے،وزیرخزانہ

 آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوئے ہیں، آیندہ بھی ہوسکتی ہے،وزیرخزانہ

اسلام آباد…وزیر خزانہ سلیم مانڈ وی والانے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے اور نئے پروگرام پر بات چیت بھی ہوسکتی ہے۔ جو سمجھتے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے اپنا ذہن درست کرلیں۔ اسلام آباد میں جیونیوز سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے مسلسل مذاکرات میں ہیں جب تک آئی ایم ایف کا سارا قرض اتر نہیں جاتا یہ پروگرام ہی تو ہے۔ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات چیت ہوئی ہے اور آیندہ بھی ہوسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوسکتا اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ، اپنا ذہن درست کرلیں۔انھوں نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ التواء کا شکار فائلیں تین دن میں نمٹائی جائیں۔ وزارت میں کئی سال سے فائلیں ٹھپ پڑی ہیں اب کام کی رفتار تیز کی جائے اور کوئی فائل بھی تین دن سے زیادہ وزارت میں نہ رکھی جائے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ کفایت شعاری کا سلسلہ جاری رہے گا اور معاشی نظم و ضبط پر توجہ برقرار رہے گی۔ بجٹ کی تیاری کے مراحل بروقت مکمل کیے جائیں۔

مزید خبریں :