پاکستان
28 فروری ، 2013

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیرخارجہ حنا ربانی سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیرخارجہ حنا ربانی سے ملاقات

اسلام آباد…پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اوراپنے ملک کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا ایک خط پہنچایا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق عیسیٰ عبداللہ الباشا سے ملاقات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جہاں پاکستانیوں کے بڑی تعداد رہتی ہے، اور ان کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے۔

مزید خبریں :