28 فروری ، 2013
اسلام آباد…حج کرپشن کیس میں مزید تین گواہوں کے بیانا ت ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی ضمانت منسوخی کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر ابتدائی سماعت 14 مارچ کو ہو گی۔ راول پنڈی کے اسپیشل جج سنٹرل افتخار احمد خان نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کے ضمانت پر رہائی پانے والے ملزم حامد سعید کاظمی کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواست دائرکی گئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے مو قف اختیارکیاگیاکہ ملزم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں اور و ہ میڈیا بیانات کے ذریعے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔