28 فروری ، 2013
کراچی … برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبل نے سندھ میں امن اور سیاسی استحکام کیلئے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے کردار کو سراہا ہے۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے گورنر ہاوٴس کراچی میں ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، اس دوران امن وامان اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسس کیمبل کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے غیر جانبدارانہ اور قابل قدر کردار ادا کیا ہے، گزشتہ برسوں میں سیاسی و سماجی استحکام کیلئے ان کی بڑی خدمات رہی ہیں۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے گورنر کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔