پاکستان
28 فروری ، 2013

روسی وفاقی کونسل کی چیئرپرسن کی حنا ربانی کھر سے ملاقات کی

روسی وفاقی کونسل کی چیئرپرسن کی حنا ربانی کھر سے ملاقات کی

اسلام آباد…پاکستان کے دورے پر آئی روسی وفاقی کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹ وینکو نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اور پاک روس تعلقات کے علاوہ افغانستان، مشرق وسطیٰ اور خطے اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے قیام کو بھی سراہا، انہوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاک اسٹیل ملز کی تعمیر نو اور وسعت پر روسی چیئرپرسن کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے توانائی منصوبوں کاسا ون تھاوٴزنڈ اور ٹیپی سمیت دیگر منصوبوں میں روس کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :