03 جنوری ، 2025
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی ایک طرف خوبصورتی غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے تو دوسری طرف یہاں تحفظ کا احساس بھی انھیں بلا خوف خطر آزادنہ گھومنے پھرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
حال ہی میں فیصل آباد پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غیر ملکی سیاح کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈیگور نامی غیر ملکی سیاح کو فیصل آباد اور یہاں کی پولیس کے گن گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈیگور نامی غیر ملکی سیاح کا کہنا تھا ’میں ایک ہفتے پہلے فیصل آباد آیا تھا مجھے یہ شہر اور یہاں کی پولیس سمیت سب کچھ بہت پسند آیا، یہاں لوگ بہت مہمان نواز ہیں، میرا فیصل آباد آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، یہاں لوگ بے حد اچھے ہیں‘۔
فیصل آباد میں قائم پولیس خدمت مرکز عمارت کی تعریف کرتے ہوئے جرمن سیاح کا کہنا تھا کہ ’اس جدید عمارت کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم یورپ کے ملک جرمنی کی عمارت دیکھ رہے ہوں‘۔