پاکستان
28 فروری ، 2013

بھکر:دریا خان میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک

بھکر:دریا خان میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک

بھکر … بھکر کے علاقے دریا خان میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک اور اتنے ہی بے ہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے دریا خان میں ایک منشیات فروش سے شراب خریدی جسے پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی، 4 افراد اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 چند گھنٹے بعد چل بسے۔ ڈی پی او بھکر عبدالقادر قمر کے مطابق 11 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گی، منشیات فروش منگو اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :