28 فروری ، 2013
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ پر اساتذہ کے تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں طلبہ پر اساتذہ کے تشدد کی روک تھام کا بل منظور کیا جائے گا۔ سردار حسین بابک نے کہاکہ مجوزہ قانون کے تحت طلبہ پر تشدد کرنے والے اساتذہ کو سزائیں دی جاسکیں گی اور اس کے تحت طلبہ پر تشدد کے رجحان میں کمی آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کا پروگرام چل پڑھا تعلیم کا شعور بیدار کررہا ہے۔