صحت و سائنس
01 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع پو لیو ہائی رسک قرار

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع پو لیو ہائی رسک قرار

پشاور… محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کو پو لیو ہائی رسک قرار دے دیا ہے ۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع پشاور ،نوشرہ،مردان،اور چارسدہ کو پو لیو سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں گزشتہ سال پو لیو کے کیسز سامنے آئے تھے اور اس سال بھی بچوں پو لیو کے وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ، اور ان اضلاع میں انسداد پولیو مہم میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کی اتنی مہم چلانے کے باوجود ہر سال پولیو کے کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم بارہ مارچ سے شروع کی جا ری ہے جن میں 37 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔

مزید خبریں :