04 جنوری ، 2025
لاہور کی غالب مارکیٹ میں گھر میں کام کرنے والے لڑکا تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ سنی مین غالب مارکیٹ کے رہائشی ساجد نامی شہری کےگھر پر ملازم تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانا غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔