Time 03 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی میں سال نو کے دوسرے ہی روز ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل

کراچی میں سال نو کے دوسرے ہی روز ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 20 برس کے اطہر کو بھینس کالونی میں گولی ماری گئی، زخمی نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

مقتول کے لواحقین کاکہنا ہےکہ اطہر سکھر کا رہائشی ہے، اس کا بھینس کالونی میں باڑا ہے، مقتول اطہر کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔

مقتول اطہر کے ماموں شوکت کا جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو  روکا اور تلاشی لی، دوران تلاشی کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :