05 جنوری ، 2025
چکوال میں مدرسے کے طالب علم سے معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد بچےکے مدرسہ چھوڑنے پرپابندی لگادی تھی، 25 روزکے بعد بچےنے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو زیادتی کا بتایا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں پیپلزکالونی سےڈیلیوری بوائزکو لوٹنےوالے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لڑکی سمیت ملزمان نےگزشتہ رات عبداللہ پل پر ڈیلیوری بوائے کو لوٹا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔