Time 05 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی: درخشاں میں گھر میں چوری کے الزام میں ملازمہ، شوہر اور بہنوئی گرفتار

کراچی: درخشاں میں گھر میں چوری کے الزام میں ملازمہ، شوہر اور بہنوئی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے چوری کا اعتراف کیا۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس، درخشاں میں گھر میں چوری کے الزام میں ملازمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں میاں بیوی بھی شامل ہیں، گھر کے رہائشی شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ ملزمہ زیورات اور رقم چوری کر کے اپنے شوہر اور بہنوئی کو دیتی رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے چوری کا اعتراف کیا۔

ملازمہ کی نشاندہی پر شوہر اور بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، طلائی، ہیرے کے زیورات کے علاوہ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

مزید خبریں :