03 جنوری ، 2025
سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سجاول بائے پاس پر پانچ روز قبل غیرملکی سیاح جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔
ایس ایس پی سجاول کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے دونوں موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔
انہوں نے بتایاکہ ایک ملزم مفرورہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غیرملکی سیاح جوڑا سائیکل پر 10 ممالک کے بعد سندھ کے سیاحتی مقامات دیکھنے پہنچا تھا جنہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔