01 مارچ ، 2013
نیو یارک …این جی ٹی…امریکی ریاست نیویارک کے بوٹانیکل گارڈن میں 11ویں سالانہ فلاور(آرکڈ)شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔امریکہ میں ہونے والی اپنی نوعیت کی پھولوں کی سب سے بڑی نمائش میں مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے حامل آرکڈز(ثعلب مصری)پیش کیے جارہے ہیں ۔کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس فلاور شو میں ادویات سے لیکر پرفیومز تک کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے کئی خصوصیات کے حامل آرکڈزیہاں آنے والے ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔واضح رہے کہ کل2مارچ سے شروع ہونے والا یہ آرکڈ شو22اپریل تک جاری رہیگا۔