01 مارچ ، 2013
ٹورنٹو…کینیڈا میں برف سے جمی جھیل پر پھنسے ہرن کے جوڑے کو ڈرامائی انداز میں بچالیا گیا۔اس امدادی کارروائی کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن کا جوڑا کافی دیر تک جمی ہوئی جھیل سے نکلنے کی کوشش کرتا رہا۔ لیکن پھسلن کے باعث برف پرکھڑا ہی نہیں ہو پاتا۔برف کی تہہ پتلی ہونے کے باعث اس پر چل کر بچانے کی کوشش بھی نہیں کی جاسکتی تھی۔یوں اس مشکل صورتحال سے نکلنے کیلیے ہیلی کاپٹر کو ہرن کے قریب لے جایا گیا جس کے پروں کی ہوا سے دھکیلتے ہوئے ہرن کے جوڑے کو کنارے تک پہنچایا گیا۔