Time 11 جنوری ، 2025
جرائم

فیصل آباد: خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال لیڈی گارڈکے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

فیصل آباد: خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال لیڈی گارڈکے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
 شوہر نے بھی بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی سے باز رہنےکا کہا جس پر اس نےدلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی، خاتون کا بیان،فوٹو: فائل

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

فیصل آباد  چلڈرن اسپتال کی لیڈی گارڈ کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اسے نوکری سے نکلوانےکی دھکمیاں دے کر متعدد بار  زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب اس نے ڈی ایم ایس کو شکایت کی تو انہوں نے اسے بلیک میل کرنےکی کوشش کی جب کہ گارڈ سپروائز  نے بھی اسے ایک ساتھی سمیت کمرے میں بند کرکے زیادتی کی کوشش کی۔

مقدمےکے متن کے مطابق خاتون نے پولیس کو تمام واقعات سے آگاہ کیا لیکن کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ شوہر نے بھی بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی سے باز رہنےکا کہا، جس پر اس نےدلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے پرکارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :