Time 17 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے سیف علی خان کو نیند کی گولیاں کیوں دی تھیں؟

سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے سیف علی خان کو نیند کی گولیاں کیوں دی تھیں؟
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 1991 میں شادی ہوئی اور ان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں،2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی—فوٹو: فائل

حال ہی میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر چاقو  کے وار سے زخمی ہونے والے اداکار سیف علی خان کو ماضی میں ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے نیند کی گولیاں دی تھیں۔

بھارتی میڈیا پر سیف کی زندگی سے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سیف  کو ایک بار امریتا سنگھ نے نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اچھی طرح سو سکیں تاہم اس کا سیف علی خان کو علم بالکل نہیں تھا۔

اس حوالے فلمساز و ہدایتکار سورج برجاتیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی، فلم میں سیف  کے علاوہ سلمان خان، کرشمہ کپور، سونالی باندرے، موہنیش بھل اور تبو نے اہم کردار نبھائے تھے اور یہ فلم سپر ہٹ تھی۔

سورج برجاتیا کے مطابق سیف علی خان نیند کی کمی کے باعث اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ بہت اچھی شوٹنگ کرواسکیں اور کئی مرتبہ ری ٹیک کے بعد بھی میں مطمئن نہیں تھا۔

فلمساز کے مطابق سیف علی خان ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باعث وہ ٹینشن کا شکار تھے، جب میری ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ سے بات ہوئی تو مجھے پتہ چلا کہ ان کی نیند پوری نہیں ہے، جس پر میں نے امریتا سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ سیف کو نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اچھی طرح سو کر سیٹ پر آئیں، امریتا نے میرے مشورے پر عمل کیا اور دوسرے دن سیف سو کر فریش ہو کر آئے اور انھوں نے نہایت ہی اچھے انداز میں وہ سین پہلی ہی بار میں شوٹ کرا دیا، جس پر سب حیران تھے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 1991 میں شادی ہوئی اور ان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں، 2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

بعدازاں 2012 میں سیف نے کرینہ کپور سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے تیمور اور جہانگیر خان پیدا ہوئے۔

مزید خبریں :