Time 17 جنوری ، 2025
جرائم

گوجرانوالا میں دوسری شادی پربیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کردیا

گوجرانوالا میں دوسری شادی پربیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کردیا
ماں بیٹا نے طارق کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں پھرپھندا دیکر قتل کیا، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا: پولیس— فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں دوسری شادی پربیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی  اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشددکیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹا نے طارق کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں پھرپھندا دیکر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کےگھر پہنچ گئے اور دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے تفتیش کے بعد لاش برآمد کرلی گئی اور ماں بیٹےنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

مزید خبریں :