19 جنوری ، 2025
بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا چاقو حملے میں زخمی ہونے والے سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
گزشتہ دنوں سیف علی خان کو ان کے گھر میں مبینہ چور نے چھری کے پے درپے وار کرکے انہیں زخمی کر دیا تھا۔
بالی وڈ اداکار کی حالت اب بہتر ہے اور آئندہ دو روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔
فلمی شخصیات کی جانب سے سیف علی خان پر حملے کی مذمت کی جارہی ہے اور شتروگھن سنہا کو بھی چاقو حملے مذمت مہنگی پڑگئی۔
بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے ایکس پر سیف پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ الزامات لگانے کا سلسلہ روکیں پولیس اس معاملے میں اچھا کام کر رہی ہے۔
بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں ساتھ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی اے آئی کے ذریعے بنی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اے آئی تصویر لگانے پر شتروگھن سنہا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں تصویر ہٹانا پڑگئی۔