02 مارچ ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 4 مارچ سے شروع کی جا رہی ہے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں جائیں گے۔ ای پی ائی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطر ے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ای پی آئی فاٹاحکام کے مطابق جنو بی اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں ہوگی۔ جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو ویکسی نیشن سے محروم رہ جائیں گے۔