20 جنوری ، 2025
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 23 اور 24 جنوری کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنےکا امکان ہے، اس کے علاوہ فروری کے ابتدائی ہفتے میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ بلوچستان میں بھی مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔