Time 21 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی: نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں  نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی جس  میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے شہری پرفائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

مزید خبریں :