02 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چیئر مین اوگراسعید احمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی آج رات 12 بجے سے پہلے پرانی قیمتوں کاباقاعدہ اعلان کر دیاجائیگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس آ گئی ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وزیراعظم کے حکم پر کم کی گئی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ زبانی طورپرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے کاحکم ملچکا ہے ،باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن کیلئے وزارت پٹرولیم کے تحریری مسودے کاانتظارہے ،تاہم آج رات 12 بجے سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں کاباقاعدہ اعلان کر دیاجائیگا۔