Time 24 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے پر پریشانی، بالی وڈ کے معروف اداکار کے والد انتقال کرگئے

بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے پر پریشانی، بالی وڈ کے معروف اداکار کے والد انتقال کرگئے
اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی اور پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔

راجپال یادیو نے دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے  میسج میں کہا تھا  کہ 'میں نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس دونوں کو آگاہ کر دیا ہے اور اس کے بعد میں نے کسی سے بات نہیں کی، اس واقعے کے بارے میں بات کرنا میرا کام نہیں ہے کیونکہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔'

مزید خبریں :