Time 28 جنوری ، 2025
دنیا

’فلسطینی ہوں اور اس پر فخر کرتی ہوں‘، شمالی غزہ لوٹنے والی ننھی بچی کی نظم وائرل

غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد فلسطینی شمالی غزہ میں واپس جانے لگے ہیں، یہ وہ فلسطینی ہیں جو اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے شمالی غزہ میں اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ کے نتساریم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی جس کے بعد فلسطینیوں کو شمال میں واپس جانے کی اجازت ملی۔

15 ماہ سے بچھڑے فلسطینی اپنے پیاروں سے ملے تو کئی جذباتی مناظر دیکھے کو ملے۔

ایسے میں عرب میڈیا کی جانب سے شمال میں غزہ شہر واپس جانے وا لی ایک پر عزم فلسطینی بچی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس نے اپنے عزم و حوصلے کو اشعار کے قالب میں ڈھال دیا ہے۔

یہ فلسطینی بچی اپنی نظم سناتی ہے کہ میں فلسطینی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے، مجھے فخر ہے کیونکہ میں مضبوط ہوں اور بہادر ہوں۔

بچی مزید کہتی ہے کہ میں ہیروز کی بیٹی ہوں، میں غزہ کی بیٹی ہوں جو آزاد لوگوں کی زمین ہے جو رسوائی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں۔

فلسطینی بچی شمال میں اپنی واپسی کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہے کہ آج ہم فتح کا اعلان کررہے ہیں، ہم واپس آئے ہیں تاکہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں اور طوق اتار کر پھینک دیں۔

مزید خبریں :