30 جنوری ، 2025
امریکا میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کی آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس لمحے کو قید کر لیا گیا جب مسافر طیارہ ہوائی اڈے کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔
ویڈیو میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کو قریب سے ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دور اور قریب کے اینگل سے مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
رپورٹس کے مطابق بمبارڈیئر CRJ700 طیارے میں 78 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گرگیا۔
امریکی حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 64 مسافر سوار تھے جس میں سے 18 لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیاہے۔