Time 29 جنوری ، 2025
دنیا

فلسطینیوں کی اپنے علاقوں کو واپسی جاری، اسرائیلی جارحیت میں ایک بچے سمیت 2 شہید

شمالی غزہ سے جبری بے دخلی کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کی اسرائیلی بمباری سے تباہ حال علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کا واپس اپنے تباہ حال علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیلی فوج نے  فائر بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے شہدا کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ 15 ماہ بعد پہلی بار غزہ میں کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ امدادی ایجنسی اُنروا کو کام روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اسرائیل نے حماس سے تعلق کا الزام لگا کر اُنروا کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ 


مزید خبریں :