Time 31 جنوری ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

چینی سائنسدانوں کی منفرد ٹیکنالوجی جو بجلی کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی

چینی سائنسدانوں کی منفرد ٹیکنالوجی جو بجلی کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی
ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

چینی سائنسدانوں نے ایسی منفرد ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو فریج کو بجلی کم خرچ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ اسے زیادہ ماحول دوست بھی بنا دیتی ہے۔

Huazhong یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے thermogalvanic نامی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جو کولنگ میکنزم کے طور پر کام کرتی ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں 4 فیصد بجلی کو گھروں میں موجود فریج اور ریفریجریٹرز نے استعمال کیا۔

مگر اس نئی ٹیکنالوجی سے لیس فریج بجلی کم خرچ کریں گے جس سے صارفین کو پیسے بچانے میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ thermogalvanic کولنگ ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس ٹیکنالوجی کو متعدد دیگر ڈیوائسز جیسے وئیر ایبل کولنگ ڈیوائسز سے لے کر صنعتی مشینوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

محققین کے مطابق thermogalvanic ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا حصہ بننے کے قریب ہے، اب وہ ماحول دوست بجلی ہو یا کم بجلی استعمال کرنے والے فریج، ایسا ہوگا ضرور۔

thermogalvanic سیلز ریورس ایبل کیمیائی ری ایکشنز کے ذریعے حرارت پیدا کرتے ہیں جس سے بجلی بنتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ thermogalvanic ہائیڈروجیل کو موبائل فون کی بیٹری کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فضلے کی حرارت کو بجلی کے حصول کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے thermogalvanic سیل کے کی کولنگ پاور کو 70 فیصد تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اس سے پہلے ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے سسٹم ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاسکے۔

مزید خبریں :