31 جنوری ، 2025
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کےچیمبرمیں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کےلیےکل جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے ہمیشہ اجلاس ہوتاہے اورپشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا کل اجلاس ہے۔