31 جنوری ، 2025
سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبہ کو لنچ باکس دیے جائیں گے اور بہترنتائج حاصل ہونے پرپروگرام کادائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔