کھیل
01 مارچ ، 2012

محمدعامراثاثہ ہے، اپیل پر ہمدردانہ غور کرینگے، ذکاء اشرف

محمدعامراثاثہ ہے، اپیل پر ہمدردانہ غور کرینگے، ذکاء اشرف

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ محمدعامر پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کی اپیل پر ہمدردانہ غور کریں گے۔ چیئرمین ذکاء اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اپیل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ اور بالنگ کوچ کا فیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :