01 مارچ ، 2012
دبئی …انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامرعالمی ثالثی عدالت سے سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔ آئی سی سی کے مطابق محمدعامرآگاہ کرچکے ہیں کہ وہ اپیل نہیں کرینگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق محمدعامرنے اس حوالے سے تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے۔