04 مارچ ، 2013
کوئٹو…جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں موسم سرما کے آغاز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ،طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے 8افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ایکواڈور میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گزشتہ کئی روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ملک کے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔