09 فروری ، 2025
پشاور: طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔
درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے۔
پولیس نے طلباءکے والدین کوبلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔